6 Month Baby Sleep Routine in Urdu | 6 Mahine Ke Bacche Ke Sone Ka Waqt
6 mahine ka baccha jismani taur par bohot tezi se barh raha hota hai. Is umar mein bacchon ke sone aur jagne ka ek sahi routine (schedule) hona maa aur bacche dono ke liye bohot zaroori hai. Agar baccha raat ko baar baar jage ga, to uski sehat par asar parta hai. Aaj ke is article mein hum baat karenge ke 6 mahine ke bacche ka sleep routine kaisa hona chahiye.
6 Mahine ke bacche ko kitne ghante sona chahiye?
اس عمر میں بچوں کو چوبیس گھنٹوں میں تقریباً 12 سے 14 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس نیند کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
- رات کی نیند: بچہ رات کو لگاتار 6 سے 8 گھنٹے سو سکتا ہے (اگر اس کا پیٹ بھرا ہوا ہو)۔
- دن کی نیند (Naps): دن میں بچے کو 2 سے 3 بار سونا چاہیے، اور ہر بار کی نیند 1 سے 2 گھنٹے کی ہونی چاہیے۔
Bacche ko raat ko sulate waqt zaroori tips (Sleep Routine)
بچے کی نیند کو پرسکون بنانے کے لیے ماؤں کو ایک مخصوص طریقہ کار (Bedtime Routine) اپنانا چاہیے:
- ہلکا مساج (Massage): رات کو سونے سے پہلے بچے کے پاؤں اور کمر پر ہلکے ہاتھ سے تیل کی مالش کریں۔ اس سے بچے کے جسم کو سکون ملتا ہے۔
- کپڑے تبدیل کریں: سونے کے لیے بچے کو ہمیشہ نرم اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنائیں۔
- کمرے کا ماحول: کمرے میں اندھیرا یا ہلکی نائٹ لائٹ رکھیں اور شور بالکل نہ ہونے دیں۔
Baccha raat ko baar baar kyun jagta hai?
اگر آپ کا بچہ رات کو بار بار روتا یا جاگتا ہے، تو اس کی چند بڑی وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:
- بھوک لگنا: شروع میں ٹھوس غذا کی وجہ سے ہو سکتا ہے بچے کا پیٹ نہ بھرا ہو، اس لیے سونے سے پہلے اسے اچھی طرح فیڈ کروائیں۔
- دانت نکلنا (Teething): 6 ماہ کی عمر میں کچھ بچوں کے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے۔
- گیلا ڈائپر: ہمیشہ سونے سے پہلے بچے کا ڈائپر تبدیل کریں تاکہ اسے بے چینی نہ ہو۔
Comments
Post a Comment